لاہور(پی پی آ ئی)وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پر وزی الٰہی نے اپنی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو3 ماہ کی بونس تنخواہ دینے کافیصلہ کرلیا۔ 3 کروڑ 25 لاکھ کی ٹیکنییکل سپلیمنٹری گرانٹ منظور کرلی گئی،ایوان وزیر اعلیٰ میں تعینات سٹاف کوبھی 3ماہ کی اعزازی تنخواہ ملے گی۔ ذرا ئع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پر ویز الٰہی نے سفارشات پر محکمہ داخلہ پنجاب نے ایوان وزیر اعلیٰ کو سمری ارسال کی جس میں وزیر اعلیٰ کی سیکورٹی پر مامور اہلکاروں کو 3 ماہ کی بونس تنخواہ دینے کی استدعا کی گئی۔ جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے کفایت شعار پالیسی کے تحت سپلیمنٹری گرانٹ پر پابندی کے باوجود سیکورٹی پر مامور اہلکاروں کے لیے 3 کروڑ 25 لاکھ روپے کی ٹیکنیکل سپلمنٹری گرانٹ منظور کی،ایوان وزیر اعلی پنجاب میں چیف سیکورٹی آفیسر سمیت اہلکاروں اور دیگر اسٹاف کی تعداد 334ہے،اس سے قبل بھی پرویز الٰہی ایوان وزیر اعلی میں تعینات تمام اسٹاف کی تنخواہوں میں بھی 50 فیصد اضافے کی منظوری دے چکے ہیں۔ جس میں ایوان وزیر اعلیٰ لاؤنس کو 50 سے 100 فیصد کرنے کا باقاعدہ محکمہ خزانہ پنجاب نے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے۔
Next Post
وزیراعظم شہباز شریف کی کسان پیکیج پر عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت
Wed Dec 28 , 2022
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وزیراعظم شہباز شریف نے کسان پیکیج پر عمل درآمد تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے زرعی شعبے کی ترقی کے لیے حکومت کے دیئے گئے تاریخی کسان پیکیج پر جائزہ اجلاس کی صدارت کی، جس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق طارق بشیر چیمہ، […]