پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے بلاول بھٹو کی آفر ٹھکرا دی

یہ بلاول کا اختیار نہیں، واپسی کی دعوت وزیر اعظم کا استحقاق ہے
اسلام آباد (پی پی آئی)پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے بلاول بھٹو کی آفر ٹھکرا دی۔ ان کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کا اختیار نہیں کہ اسمبلی میں واپس آنے کی دعوت دیں۔ یہ دعوت وزیراعظم دے سکتے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت انتخابات کی تاریخ دے تو بات کرنے کیلئے تیار ہیں۔ الیکشن اصلاحات کیلئے بیٹھ کر تعاون بھی کریں گے۔پی پی آئی کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ وہاں سے مختلف سگنلز آرہے ہیں۔ کچھ دعوت دیتے ہیں کچھ دعوت سے کتراتے ہیں۔واضح رہے کہ بلاول بھٹو نے تحریک انصاف کو پارلیمنٹ میں واپسی کی دعوت دی تھی۔

Next Post

اداکار منیب بٹ خواجہ سرا کے روپ میں نظر آئیں گے

Wed Dec 28 , 2022
نئے ڈرامہ سیریل میں منفرد موضوع پر رول ادا کریں گے صبا قمر کے ساتھ مشکل کردار ادا کرونگا: انسٹاگرام پر تصویر شیئر کراچی(پی پی آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کے خوب رو اداکار منیب بٹ اپنے نئے ڈرامہ سیریل میں پہلی بار منفرد موضوع پر فلمائے گئے ڈرامے میں خواجہ سرا […]