ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مصطفی ٹاؤن لاہورمیں گھر کے واش روم سے نو بیاہتا میاں بیوی کی لاشیں برآمد

لاہو(پی پی آئی)لاہور کے علاقے مصطفی ٹاؤن کے گھر سے نو بیاہتا میاں بیوی کی لاشیں ملی ہیں۔تفصیلات کے مطابق مصطفی ٹاؤن میں شارق اور حمنہ کی گزشتہ روز ہی شادی ہوئی تھی اور آج صبح جب وہ کافی دیر تک کمرے سے باہر نہیں آئے تو دروازہ کھٹکٹایا گیا لیکن دروازہ نہیں کھلا تو گھر والوں نے پریشان ہو کر پولیس کو اطلاع کی، پی پی آئی کے مطابق پولیس موقع پر پہنچی تو دروازے کا لاک توڑا گیا، اند ر داخل ہو کر دیکھا کہ میاں بیوی کی لاشیں واش روم میں پڑی ہیں، ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ممکنہ طور پر کمرے کے واش روم میں لگے گیزر سے گیس لیکج ہوتی رہی اور دم گھٹنے سے میاں بیوی کی موت واقع ہوئی۔