پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ٹیکنوکریٹ سیٹ اپ سے متعلق نہ اسٹیبلشمنٹ اور نہ تحریک انصاف سے رابطہ کیا: رانا ثنا اللہ

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ٹیکنوکریٹ سیٹ اپ کے حوالے سے نہ اسٹیبلشمنٹ نے ہم سے رابطہ کیا ہے اور نہ ہی تحریک انصاف سے کوئی بات ہوئی ہے۔نجی میڈیا سے بات کرتے ہو ئے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا یہ بیانیہ بنانے کا مقصد صرف ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کرنا ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما ’عمران خان روز نئی کہانی گھڑتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ڈھائی سال کے لیے ٹیکنوکریٹ حکومت لانے سے متعلق حکومت کا کوئی پیغام نہیں دیا گیا۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ’ادارے (فوج) نے پوری قوم کے ساتھ کمٹمنٹ کی ہے کہ وہ غیر سیاسی رہیں گے، اب جو ہوگا وہ آئین کے مطابق ہوگا۔