ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی ٹی آئی کی اجتماعی استعفے منظور کرنے کی درخواست مسترد راجا پرویز اشرف کا پی ٹی آئی کے اجتماعی استعفے منظور کرنے سے انکار

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے تحریک انصاف کے استعفوں کی اجتماعی منظوری سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ایک کرکے پیش ہوں تصدیق کریں تو استعفے منظور ہوجائیں گے۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی سے استعفوں کی منظوری حوالے سے پی ٹی آئی کا وفد اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کے لیے چیمبرپہنچا۔ وفد میں اسد قیصر، قاسم سوری، عامرڈوگر اور امجد خان شامل تھے۔پی ٹی آئی وفد نے اسپیکر قومی اسمبلی سے استعفوں کی منظوری کا مطالبہ دہراتے ہوئے مؤقف پیش کیا کہ پارٹی کا فیصلہ ہے کہ تمام ارکان نے استعفے دیئے ہیں، ہمارے استعفے منظور کیے جائیں۔اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے تحریک انصاف کی جانب سے ممبران قومی اسمبلی کے اجتماعی استعفے منظور کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہو ئے کہا کہ استعفوں کی تصدیق کے حوالے سے قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے استعفوں کی اجتماعی منظوری سے صاف انکار کرتے ہوئے جواب دیا کہ ایک ایک کرکے پیش ہوں تصدیق کریں تو استعفے منظور ہوجائیں گے۔ راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ سیاست میں دروازے بند نہیں ہوتے، سیاست دانوں میں رابطے ہونے چاہیے۔