نویں چولستان جیپ ریلی کا فائنل نادر مگسی نے جیت لیا

چولستان: نویں چولستان جیپ ریلی کے فائنل راﺅنڈ میں اے کٹیگری کے مقابلوں میں نادر مگسی نے 220 کلومیٹر کا فاصلہ 2 گھنٹے 15 منٹ میں طے کر کے چیمپئن شپ جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔جیپ ریلی کے فائنل راﺅنڈ میں 85 گاڑیوں نے حصہ لیا جسے اے، بی، سی، ڈی، ایس ون اور ایس ٹو میں تقسیم کیا گیا۔ اے کٹیگری میں شامل نادر مگسی نے اپنے حریف سابق چیمپئن قاسم سعدی کو شکست دے دی۔ جیپ ریلی کے موقع پر لوگوں میں زبردست جوش و خروش دیکھا گیا۔ غیر ملکیوں سمیت شائقین کی بڑی تعداد سنسنی خیز مقابلوں سے محظوظ ہوتی رہی۔

Next Post

ویلنگٹن ٹیسٹ : کیویز نے چھ وکٹ پر 571رنز بنالیے

Mon Feb 17 , 2014
ویلنگٹن: ویلنگٹن ٹیسٹ میں چوتھے روز کھیل کے اختتام پر میزبان کیویز نے چھ وکٹ پر 571 رنز کے ساتھ بھارت پر اپنی گرفت مضبوط کر لی۔برینڈن میکولم نے بھارتی بولرز کو دن میں تارے دکھا دیئے۔320 رنز کی برتری دلانے میں اہم کردار ادا کرنیوالے کیوی ہیرو نے واٹلنگ کے ساتھ پارٹنرشپ کا نیا عالمی ریکارڈ بنایا۔ویلنگٹن میں ہونیوالے […]