گوادر میں شرپسند عناصر خواتین کو ڈھال بنا کر استعمال کررہے ہیں: وزیرداخلہ میرضیا اللہ

کوئٹہ(پی پی آ ئی)بلوچستان کے شہر گوادر میں حق دو تحریک کے احتجاج کے حوالے سے صوبائی وزیرداخلہ میرضیا اللہ نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان نے باربار مزاکرت کیے۔صوبائی حکومت نے وزیراعلی بلوچستان کی قیادت میں حق دوتحریک کے تمام مطالبات تسلیم کیے ہیں،لیکن پھر بھی گذشتہ روز حق دو تحریک کے مشتعل افراد نے سرکاری املاک کا نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔انھوں نے کہا جب مشتعل افراد کی جانب سے شرپسندی کی جائے گی تو قانون بھی حرکت میں آئے گا۔انھوں نے الزام عائد کیا کہ گوادر میں شرپسند عناصر خواتین کو ڈھال بنا کر استعمال کررہے ہیں۔ں نے کہا ’حکومت جب سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے شرپسندوں کو گرفتار کرنے جاتی ہے تو وہ خواتین کو گھروں سے نکال دیتے ہیں، گوادر کی خواتین پر باشعور ہے اور انھیں حالات کی سنجیدگی کا ادارک ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ’گوادر میں خواتین پر تشدد،لاٹھی چارج اورانکی گرفتاریوں سے متعلق بیانات جھوٹ پر مبنی ہیں۔ اپنی سیاسی ساکھ اور جھوٹی شہرت حاصل کرنے کے لیے گوادر میں مشتعل افراد شرپسندی اتر آئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گوادر کی آنے والی نسلوں کامستقبل شہر میں جاری سی پیک اور دیگر ترقیاتی منصوبوں سے وابستہ ہے، گوادر دمیں جاری احتجاج کے دوران حکومت گذشتہ چار روز سے صبروتحمل کا مظاہرہ کررہی ہے۔

Next Post

آمدن سے زائد اثاثے، آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت مسترد

Thu Dec 29 , 2022
کراچی(پی پی آئی) احتساب عدالت نے سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔کراچی کی احتساب عدالت میں سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے آغا سراج کی ضمانت کی درخواست کو مسترد کردیا۔ضمانت مسترد کیے جانے کے بعد میڈیا […]