کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آمدن سے زائد اثاثے، آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت مسترد

کراچی(پی پی آئی) احتساب عدالت نے سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔کراچی کی احتساب عدالت میں سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے آغا سراج کی ضمانت کی درخواست کو مسترد کردیا۔ضمانت مسترد کیے جانے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں آغا سراج درانی نے کہا کہ تفصیلی فیصلہ دیکھنے کے بعد ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے۔عمران خان کے اسمبلی توڑنے کے اعلان پر اسپیکر سندھ اسمبلی نے کہا کہ اسمبلیاں 5 سال کے لیے ہوتی ہیں ان کو توڑنے کے لیے وجوہات چاہیے ہوتی ہیں، جو ممبران اسمبلی توڑنے کی قرارداد لاتے ہیں سپیکر ان کو چیمبر میں طلب کرتا ہے، ممبران کو اسمبلی توڑنے کی وجوہات سپیکر سامنے بیٹھ کر لکھنا ہوتی ہیں، اس کے بعد اسمبلیاں توڑنے کا فیصلہ ہوتا ہے۔واضح رہے کہ آغا سراج درانی جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں اور محکمہ داخلہ سندھ نے آغا سراج درانی کے گھر کو سب جیل قرار دے رکھا ہے۔