شہباز شریف کا ہتک عزت کا دعویٰ، عمران خان کی اپیل خارج

لاہور(پی پی آ ئی)سپریم کورٹ لاہور رجسٹری نے عمران خان کی ہتک عزت دعوے میں دفاع کا حق ختم کرنے کیخلاف اپیل خارج کر دی۔
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں شہبازشریف کے دعوے پر حق دفاع ختم کرنے کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اپیل پر سماعت ہوئی، درخواست پر سماعت سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے جسٹس منصورعلی شاہ کی سربراہی میں کی۔شہباز شریف کے وکیل مصطفیٰ رمدے کے دلائل کے بعد عمران خان کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے مؤقف پیش کیا کہ 23 تاریخوں میں سے 10 ہماری طرف سے تھیں 7 مخالف فریق نے لیں۔تین رکنی بینچ میں سے دو ججوں نے عمران خان کی اپیل خارج کر دی، اور سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ درست قرار دے دیا۔3 رکنی بینچ میں شامل جسٹس عائشہ اے ملک نے فیصلے سے اختلاف کیا، جب کہ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس امین نے اپیل خارج کرنے کا فیصلہ دیا۔واضح رہے کہ عمران خان نے شہباز شریف پر پانامہ کے معاملے پر رشوت کی افر کا الزام لگایا تھا، اور شہباز شریف نے عمران خان کے خلاف 10 ارب ہرجانے کا دعوی دائر کر رکھا ہے۔جواب داخل نہ کرنے پر سیشن عدالت نے عمران خان کا حق دفاع ختم کر دیا تھا اور لاہور ہائیکورٹ نے بھی ٹرائل کورٹ کو فیصلہ برقرار رکھا۔

Next Post

جنہیں ویکسین لگائے 6 ماہ ہوچکے انہیں بوسٹر ڈوز لگائی جائے: محکمہ صحت سندھ

Thu Dec 29 , 2022
کرا چی(پی پی آ ئی) محکمہ صحت سندھ نے چین سے آنے والے تمام مسافروں کے کرونا ٹیسٹ لازمی کرنے کیلئے این سی او سی کو خط لکھ دیا۔ محکمہ صحت سندھ نے این سی او سی کو لکھے گئے خط میں چین سے آنے والی تمام فلائٹس کے مسافروں کے کرونا ٹیسٹ کی تجویز دی ہے۔خط میں کہا گیا […]