اسلام آباد (پی پی آئی) اسلام آباد کے نواح میں جی ٹی روڈ پر ایک تیندوا گاڑی سے ٹکر کر ہلاک ہو گیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسلام آباد وائلڈ لائف مینیجمنٹ بورڈ کی چیئرپرسن رینا سعید نے ٹویٹ کیا کہ ‘یہ افسوس ناک واقعہ رات سوا دو بجے جی روڈ پر نکلسن مونومنٹ کے نیچے پیش آیا ہے۔‘’تیندوا بھاگتے ہوئے روڈ پر آ گیا اور ایک ٹرک کے نیچے آ کر کچلا گیا۔ اس کے بعد ایک اور کار نے ٹکر مار دی جس کا اگلا حصہ ٹوٹ گیا، تیندوا موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔پی پی آئی کے مطابق‘رینا سعید نے مزید کہا کہ ’یہ ویڈیو اس کیمرہ مین نے بنائی ہے جو تیندوے کو ٹکر مارنے والی کار کا پیچھا کر رہا تھا۔ ہم نے اسلام آباد وائلڈ لائف مینیجمنٹ بورڈ کی ٹیم کو تیندوے کی لاش لانے کے لیے بھیجا ہے تاکہ پوسٹ مارٹم کیا جا سکے لیکن بدقسمتی سے لاش وہاں سے غائب ہے۔ ہمیں ایف آئی آر درج کروانے کے لیے عینی شاہدین کی ضرورت ہے۔
Next Post
ایٹ فیسٹیول کراچی ایڈیشن6 جنوری سے شروع ہوگا
Thu Dec 29 , 2022
کراچی)پی پی آئی)ایٹ فیسٹیول کراچی ایڈیشن، جو پہلے کراچی ایٹ کے نام سے جانا جاتا تھا، اور پاکستان کا مشہور فوڈ فیسٹیول ہے۔ پچھلے دس سالوں کے دوران یہ میلہ ابھرتے ہوئے کھانے پینے کے شوقینوں کے لیے ایک پلیٹ فارم رہا ہے جو ہر عمر کے کھانے کے شوقین […]
