خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

فیصل آباد میں 10 دن کے دوران 50 ہزار بچوں کی پیدائش کی خبر غلط نکلی

فیصل آباد(پی پی آئی) فیصل آباد میں ایک دن میں پانچ ہزار اور گزشتہ 10 دنوں میں 50 ہزار پچوں کی پیدائش کی خبر اس وقت پاکستان کے سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کاشف کمبوہ کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے جو خبر گردش کر رہی ہے وہ فیک ہے۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے بتایا کہ ’50 ہزار بچوں کا ہندسہ تو فیصل آباد ڈویژن کے حوالے سے درست ہے مگر یہ کہنا ہے کہ یہ بچے پچھلے 10 دنوں میں پیدا ہوئے ہیں غلط ہے کیونکہ لوکل گورنمنٹ نے بچوں کی رجسٹریشن پر دو تین ہفتوں کے لیے مقررہ فیس معاف کی تھی جس کے بعد ضلع بلکہ صوبہ بھر میں لوگوں نے بچوں کی رجسٹریشن کروانا شروع کر دی، تاہم ان میں کئی بچے دو سال سے سات سال تک کی عمر کے تھے بلکہ 18 سال تک کی عمر کے افراد کی رجسٹریشن کروائی جا سکتی تھی۔‘ اس مہم میں فیصل آباد ضلع سے 25 ہزار بچوں کو رجسٹرڈ کیا گیا تاہم 50 ہزار کا عدد پورے ڈویژن فیصل آباد کا ہے جس میں چنیوٹ، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت چار اضلاع آتے ہیں۔