پاکستان نیوی فلیٹ کی سالانہ ایفیشنسی کمپٹیشن پریڈ کراچی میں منعقد

کراچی (پی پی آئی)سال کے اختتام پر کراچی میں پاکستان نیوی فلیٹ کی سالانہ ایفیشنسی کمپٹیشن پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے تقریب میں بطور مہمان ِخصوصی شرکت کی۔پی پی آئی کے مطابق نیول چیف کی آمد پر کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے ان کا استقبال کیا اور پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے انھیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امیرالبحر نے پاکستان نیوی فلیٹ کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا اور خطے کے بحری تحفظ اور پاکستان کے بحری مفادات کے تحفظ کے لیے قومی و بین الاقوامی سمندری حدود میں دوطرفہ اور کثیرالملکی مشقوں کے کامیاب انعقاد پر افسران اور جوانوں کی لگن و پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔پی پی آئی کے مطابق قبل ازیں،اپنے استقبالیہ خطاب میں کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے رواں سال کے دوران حاصل ہونے والی پاک بحریہ کی فلیٹ کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔ بعد ازاں، چیف آف دی نیول اسٹاف نے پاکستان نیوی فلیٹ کے مختلف اسکواڈرنز کے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے یونٹس کو ایفیشنسی شیلڈز دیں۔

Next Post

ایل سیز پر عائد پابندی اٹھانے کا فیصلہ خوش آئند ہے، کاٹی فیصلے سےSneti پہیہ چلے گا, معاشی بحران ختم ہوگا، فراز الرحمان

Thu Dec 29 , 2022
کراچی (پی پی آئی)کورنگی ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈانڈسٹری (کاٹی) کے صدر فراز الرحمان نے حکومت اور اسٹیٹ بینک کی جانب سے ایل سیز پر عائد پابندی اٹھانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے معیشت کیلئے خوش آئند قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے بزنس کمیونٹی کا دیرینہ مطالبہ منظور کرلیا، پابندی سے ضروری […]