پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اقوام متحدہ‘ اپنی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرائے:سرینگر میں پوسٹر چسپاں

سری نگر(پی پی آئی)بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سری نگر اور دیگر علاقوں میں پوسٹرچسپاں کیے گئے ہیں جن میں اقوام متحدہ سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو 5 جنوری 1949 کو منظور کی گئی اپنی قرارداد کے مطابق حل کرائے۔کشمیر میڈیا کے مطابق یہ پوسٹرز آزادی پسند تنظیموں جموں و کشمیر ڈیموکریٹک موومنٹ اور جموں و کشمیر پولیٹیکل ریزسٹنس موومنٹ کیطرف سے چسپاں کیے گئے۔ پوسٹروں میں کہا گیا کہ سلامتی کونسل نے 5 جنوری 1949 کو منظور کی گئی قرارداد کے ذریعے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کوتسلیم کر رکھا ہے لیکن بھارت انہیں یہ حق دینے سے مسلسل انکار کر رہا ہے جسکا عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیے۔مذکورہ پوسٹر فیس بک اور ٹویٹر سمیت سماجی رابطوں کی دیگر سائیٹوں پر بھی اپ لوڈ کیے گئے ہیں۔پوسٹرز میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کرائے۔پوسٹروں میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ، میرواعظ عمر فاروق، محمد یاسین ملک، مشتاق الاسلام، آسیہ اندرابی، ڈاکٹر حمید فیاض تصاویر بھی موجود ہیں۔