پی بی سی کی درآمدی ایندھن کا استعمال کم، ہفتے میں 3 دن گھر سے کام کی تجویز

کراچی(پی پی آئی) پاکستان بزنس کونسل نے فوری طور پر درآمدی ایندھن کا استعمال کم کرنے اور ہفتے میں 3 روز گھر سے کام کرنے کی تجویز دے دی۔پاکستان بزنس کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو فوری درآمدی ایندھن کا استعمال کم کرنا ہو گا، انٹرنیشنل انرجی ایجنسی کے 10 نکات پر او ای سی ڈی ممالک عمل کر رہے ہیں لہٰذا پاکستان کو بھی ان نکات پر عمل کرنا چاہیے۔پاکستان بزنس کونسل نے تجویز دی ہے کہ جہاں ممکن ہو وہاں ہفتے میں 3 دن گھر سے کام کرنا چاہیے، ہائے ویز پر سپیڈ کی حد 10 کلو میٹر گھنٹہ کم کرنی چاہیے اور ملک کے بڑے شہروں میں اتوار کو گاڑیاں نہ چلائیں جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ سستا کریں، چھوٹے فاصلے پیدل یا سائیکل پر طے کریں، کار شیئرنگ سے ایندھن کا استعمال کم کریں۔پاکستان بزنس کونسل نے تجویز دی ہے کہ بڑے شہروں میں متبادل گاڑیاں استعمال کریں، مال بردار گاڑیوں کا مؤثر استعمال کریں، جہاز کی جگہ تیز رفتار ریل رات میں استعمال کریں، الیکٹرک اور زیادہ پائیدار گاڑیوں کا استعمال کریں جبکہ متبادل موجود ہونے کی صورت میں کاروباری سفری ضرورت کم کریں۔

Next Post

اقوام متحدہ‘ اپنی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرائے:سرینگر میں پوسٹر چسپاں

Fri Dec 30 , 2022
سری نگر(پی پی آئی)بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سری نگر اور دیگر علاقوں میں پوسٹرچسپاں کیے گئے ہیں جن میں اقوام متحدہ سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو 5 جنوری 1949 کو منظور کی گئی اپنی قرارداد کے مطابق حل کرائے۔کشمیر میڈیا کے مطابق یہ پوسٹرز آزادی پسند تنظیموں جموں و کشمیر ڈیموکریٹک […]