علی الصبح 3 اطراف سے حملہ،جوابی کارروائی پر فرار، راکٹ لانچر، دستی بم، جدید ہتھیار استعمال
ڈیرہ اسماعیل خان (پی پی آئی) میں ٹکواڑہ پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں کے حملے میں 4 اہلکار زخمی ہو گئے، پولیس کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں حملہ آور فرار ہو گئے۔پی پی آئی کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے علاقے ٹکواڑہ میں واقع پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں نے علی الصبح 3 اطراف سے حملہ کیا۔حملے کے دوران دشت گردوں کی طرف سے راکٹ لانچر اور دستی بموں سمیت دیگر جدید ہتھیاروں کا بھی استعمال کیا گیا۔مقابلے میں 4 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، کلاچی سمیت ضلع بھر کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔