کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عالمی برادری مقبوضہ جموں وکشمیر میں تیزی سے بگڑتی صورت حال کا نوٹس لے: نعیم خان

نئی دہلی (پی پی آئی)غیر قانونی طورپر نظربندکل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما نعیم احمد خان نے کشمیر کے حوالے سے نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی جارحانہ پالیسی کی مذمت کرتے ہوئے بااثر عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں تیزی سے بگڑتی ہوئی سیاسی اور انسانی صورت حال کا نوٹس لیں۔نعیم احمد خان نے نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل سے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ مودی حکومت نے مقبوضہ جموں وکشمیرکو اس کے باشندوں کے لیے جہنم بنادیا ہے۔انہوں نے مقبوضہ جموں وکشمیراور بھارت کی مختلف جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیریوں کی حالت زار پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ ان کی فوری رہائی کے لیے اپنا موثر کردار ادا کریں۔