پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

این ای ڈی یونیورسٹی کے طالبعلم کاقاتل مبینہ طور پر ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک

کراچی (پی پی آئی)این ای ڈی یونیورسٹی کے طالبعلم بلال کے قتل کیس کا مرکزی ملزم مبینہ طور پر پولیس مقابلے کے دوران ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔پی پی آئی کے مطابق ایس ایس پی ایسٹ عبدالرحیم شیرازی نے بتایا کہ 15 دسمبر کو مسلح ڈاکوؤں نے ڈسٹرکٹ ایسٹ میں روڈ کے کنارے شہرام باغ ہوٹل میں بیٹھے چند افراد کو لوٹ لیا، اس دوران این ای ڈی کے طالب علم بلال نے انتہائی بہادری سے ڈاکوؤں کا مقابلہ کیا جنہوں نے اس پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گیا۔پولیس کے مطابق ایک ملزم نظام الدین کو 16 دسمبر کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا جبکہ ملزم جمعہ خان عرف لالی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا،ایس ایس پی ایسٹ کا بتانا ہے کہ پولیس نے مخبر کی اطلاع کے ساتھ اردو یونیورسٹی کے قریب جمعہ کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو اس دوران ملزمان سے مقابلہ ہو گیا۔پولیس حکام کے مطابق اپنے دفاع میں پوزیشن لینے والی پولیس نفری پر ملزمان نے سیدھی فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک ملزم جمعہ خان عرف لالی اپنے ساتھی ملزم کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا،ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق ہلاک ملزم کے قبضے سے ایک 30 بور پستول برآمد ہوا ہے، ملزم جمالی گوٹھ کا رہائشی ہے۔