سال نو پرکراچی میں ڈبل سواری پرعائد پابندی ختم،نوٹیفکیشن واپس

کراچی (پی پی آئی)کراچی میں نئے سال کے حوالے سے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا جاری ہونے والا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق صوبائی وزیر شرجیل میمن نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ کراچی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی نہیں۔شرجیل میمن نے اپنے پیغام میں عوام سے درخواست کی کہ نئے سال کا جشن منائیں پر ہوائی فائرنگ، سڑکوں کو بلاک اور ون وہیلنگ نہ کریں۔صوبائی وزیر نے اپنے پیغام میں کہا کہ عوام کی سیکیورٹی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

Next Post

بلوچستان بھر میں کھلے مصالحہ جات کی فروخت پرپابندی عائد

Sat Dec 31 , 2022
کوئٹہ (پی پی آئی)بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے صوبے بھر میں کھلے مصالحہ جات کی فروخت پر پابندی عائد کردی ہے آئندہ مصالحوں کی پیکنگ پر اجزاء، وزن، تاریخ اجرائاور مدت استعمال درج کرنا لازم ہو گا۔پی پی آئی کے مطابق پیکنگ پر مینوفیکچرر کمپنی، سپلائر کا نام اور پتہ لکھنا بھی لازمی قرار دیاگیا ہے۔