شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

حکومت کراچی میں تعمیراتی شعبے کو مراعات دے، صدر کاٹی رہائشی اسکیموں اور کاٹیج انڈسٹری کو فروغدیا جائے، فراز الرحمان

کراچی (پی پی آئی) کورنگی ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر فراز الرحمان کا کہنا ہے کہ حکومت تعمیراتی شعبے کو مراعات دے۔ کراچی جیسے گنجان آباد شہر میں رہائشی منصوبوں کی اشد کمی ہے جس کیلئے مزید منصوبوں کی ضرورت ہے۔ اسی طرح ملک میں جاری بیروزگاری کو ختم کرنے کے لئے نئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے حکومت کاٹیج انڈسٹری کے فروغ کیلئے اقدامات کرے۔پی پی آئی کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے رئیل اسٹیٹ کے شعبے سے وابستہ کیلیفورنیا رئیل اسٹیٹ اینڈ بلڈرز کے سی ای او بلال طالب کی جانب سے اپنی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں بہتر اور معیاری رہائشی منصوبوں کی کمی ہے، شہر میں رہائش کا مناسب انتظام نہ ہونے کے باعث لوگ کچی آبادیوں میں رہنے پر مجبور ہیں جس سے ٹریفک، غیر قانونی تجاویزات کے مسائل جنم لے رہے ہیں۔ فراز الرحمان نے کہا کہ بحریہ ٹاؤن فیز 2 (بی ٹی 2) کا منصوبہ عوام کو جدید اور بین الاقوامی معیار کے مطابق رہائش فراہم کرے گا، انہوں نے بی ٹی 2 کی کامیاب رونمائی پر مبارکباد پیش کی۔ صدر کاٹی نے کہا کہ حکومت مناسب منصوبہ بندی سے رئیل اسٹیٹ کے شعبے کی رہنمائی کرے تو شہر کو خوبصورت بنانے کے ساتھ، غیر قانونی تجاویزات کے خاتمے سمیت ٹریفک اور رہائشی منصوبوں کی قلت کو پورا کیا جاسکتا ہے۔ صدر کاٹی نے کہا کہ کاٹیج انڈسٹری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ کاٹیج انڈسٹری کے فروغ کیلئے حکومت مثبت اقدامات کرے۔ تقریب میں صدر کاٹی فراز الرحمان کی سالگرہ دھوم دھام سے منائی گئی جس میں شہر کے معروف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز اور مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور تاجر و صنعتکاروں نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر فراز الرحمان نے کیک کاٹا۔