ریاست کی رٹ چیلنج کرنیوالے دہشتگردوں کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی: وزیراعظم

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ ریاست کی رٹ چیلنج کرنیوالے دہشتگردوں کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جا ئے گی۔سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پراپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی نے گھنٹوں غوروخوض کے بعد اہم فیصلے کیے، این ایس سی اجلاس میں دو بڑے فیصلے بھی ہوئے ہیں۔ ریاست کی رٹ چیلنج کرنیوالے دہشتگردوں کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جا ئے گی، ملک میں امن و امان کے قیام پر کوئی سمجھوتہ قابل قبول نہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ اقتصادی روڈ میپ معیشت کی بحالی کیساتھ عوام کو ریلیف فراہم کرے گا۔

Next Post

امپورٹڈ حکومت نے پاکستان کی ترقی پر نقب لگائی ہے: مسرت جمشید

Tue Jan 3 , 2023
لاہور(پی پی آ ئی) ترجمان پنجاب حکومت اور رہنما پاکستان تحریک انصاف مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے پاکستان کی ترقی پر نقب لگائی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ ترقی کرتے پاکستان کا راستہ روکا گیا ہے، تحریک انصاف کی معاشی ٹیم وفاقی حکومت کی […]