پی ٹی آئی کی چیف الیکشن کمشنر کیخلاف درخواست پراعتراض

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کیخلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر رجسٹرار آس نے اعتراض عائد کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر منگل کے روز دائر توہین عدالت درخواست پر اعتراض عائد کیا گیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراض عائد کیا۔پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کے خلاف توہین عدالت درخواست دائر کی ہے۔ رجسٹرار آفس کی جانب سے لگائے جانے والے اعتراض میں کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کے خلاف کیسے توہین عدالت درخواست دائر ہو سکتی ہے؟۔واضح رہے کہ چیف الیکشن کمشنر، چار ممبران، داخلہ اور کابینہ ڈویڑن سیکریٹریز کے خلاف درخواست دائر ہے۔پی ٹی آئی رہنما علی نواز اعوان کی جانب سے ایڈووکیٹ سردار تیمور اسلم نے درخواست دائر کی جس میں 31 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کرانے کے فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے پر توہین عدالت کاروائی کی استدعا کی گئی۔

Next Post

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سے صوبائی وزیر حسنین بہادر دریشک کی ملاقات ضلع بننے سے جام پور میں پائیدار ترقی، ملازمتوں کے مواقع پیدا ہونگے: پرویز الٰہی

Tue Jan 3 , 2023
لاہور(پی پی آ ئی)وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سے صوبائی وزیر حسنین بہادر دریشک نے ملاقات کی،حسنین بہادر دریشک نے جام پور کو ضلع کا درجہ دینے پر وزیراعلیٰ سے اظہار تشکرکیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ضلع کا درجہ دینے سے جام پور میں پائیدار […]