برائلر کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، سبزیاں بھی عوام کی پہنچ سے باہر

برائلر کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
لاہور(پی پی آ ئی) برائلرکی قیمت میں مزید 5 روپے کا اضافہ ہو گیا، فی کلو برائلر گوشت کی قیمت 524 روپے پر جا پہنچی، زندہ برائلر کے دام میں بھی 3 روپے کا اضافہ ہو گیا، ہول سیل ریٹ 337 جبکہ پرچون ریٹ 349 روپے مقرر کیا گیا ہے، انڈوں کی قیمت 274 روپے درجن اور پیٹی 8100 پر برقرار ہے۔نئی قیمتوں کے مطابق پیاز کی سرکاری قیمت 214 روپے کلو مقرر کر دی گئی جبکہ مارکیٹ میں پیاز کی فروخت 260 روپے کلو تک پہنچ گئی، ٹماٹر کی سرکاری قیمت 5 روپے بڑھا کر 70 روپے کلو جبکہ درجہ اول ٹماٹرکی فروخت 100 روپے فی کلو تک جاری ہے، لہسن چائنہ کی سرکاری قیمت 300 جبکہ مارکیٹ میں 430 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ادرک سرکاری قیمت سے 90 روپے فی کلو زائد میں فروخت کیا جا رہا ہے، سرکاری قیمت 370 جبکہ فروخت 460 روپے فی کلو میں ہو رہا ہے، لیموں 65 روپے کے بجائے100 روپے فی کلو میں دستیاب ہیں، آلو 33 روپے فی کلو سرکاری قیمت کے بجائے 50 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
اسی طرح بینگن سرکاری قیمت 60 روپے جبکہ مارکیٹ میں فروخت 90 روپے کلو تک کئے جا رہے ہیں، میتھی کی سرکاری قیمت 68 روپے کلو مقرر کی گئی ہے لیکن مارکیٹ میں 100 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے۔سبزیوں کے ساتھ ساتھ پھل بھی عوام کی پہنچ سے دور ہو گئے۔ پھل اور سبزیوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر خریدار بھی مارکیٹ میں مایوسی کا شکار دکھائی دیتے ہیں۔دوسری جا نب برائلر کی روز بروز بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن 5 جنوری کو ٹھوکر نیاز بیگ پر مطالبات کی منظوری کیلئے بھرپور احتجاج کرے گی۔پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ سویا بین اور خام مال کی درآمد پر غیر اعلانیہ پابندی سے پولٹری فیڈ ناپید ہو چکی ہے، گزشتہ اڑھائی ماہ سے خام مال کے بھرے بحری جہازوں پر یومیہ 4 لاکھ ڈالرز جرمانہ پڑ رہا ہے۔

Next Post

2023 عمران خان کے سیاسی زوال کا سال ہے: فیصل کریم کنڈی

Tue Jan 3 , 2023
اسلام آباد(پی پی آ ئی) وزیر مملکت اور ترجمان پاکستان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ 2023عمران خان کے سیاسی زوال کا سال ہے۔اپنے ایک بیان میں پنجاب حکومت کی فرانزک رپورٹ پر رد عمل دیتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران خان کی اپنی حکومت نے ان کے جھوٹ کے پرخچے اڑا دیے […]