اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وفاقی کابینہ نے 20 ادویات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی کابینہ نے 20 ادویات کی قیمتوں کی کمی کی منظوری دی، بلڈ پریشر، کینسر اور آنکھوں کی بیماریوں میں استعمال ہونے والی ادویات کی قیمتوں میں کمی ہوگی۔ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس کے دوران 54 نئی ادویات کی قیمتیں فکس کرنے کی بھی منظوری دی گئی، نئی ادویات کینسر اور مختلف بیماریوں میں استعمال ہوں گی۔
Next Post
سیلاب متاثرین آج بھی مشکل میں، بحالی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں: بلاول
Tue Jan 3 , 2023
دادو(پی پی آ ئی) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین آج بھی مشکلات کا شکار ہیں، سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔ ہم نے ہر پلیٹ فارم پر پاکستان کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کا معاملہ […]
