وفاقی کابینہ کا ملک بھر میں ریاست کی عملداری کو یقینی بنانے پر اتفاق

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وفاقی کابینہ نے ملک بھر میں ریاست کی عملداری کو یقینی بنانے کا اتفاق کر لیا جبکہ 20 ادویات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ نے دہشتگر دو ں کے خلاف زیروٹالرینس پالیسی کی مکمل حمایت کی اور اس بات پر اتفاق کیا کہ ملک بھر میں ہر صورت ریاست کی عملداری کو یقینی بنایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے انسداد دہشت گردی اور معاشی روڈ میپ سے متعلق قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کردی۔ اجلاس میں وفاقی کابینہ نے 20 ادویات کی قیمتوں کی کمی کی منظوری دی۔وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ مختلف بیماریوں میں استعمال ہونے والی ادویات کی قیمتوں میں کمی لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کی جانب ایک اور قدم ہے، بلڈ پریشر، کینسر اور آنکھوں کی بیماریوں میں استعمال ہونے والی ادویات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ 54 نئی ادویات کی قیمتیں فکس کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے، یہ نئی ادویات کینسراور مختلف بیماریوں میں استعمال ہوں گی۔

Next Post

دسمبر میں بھی مہنگائی میں کئی فیصد اضافہ

Tue Jan 3 , 2023
اسلام آباد(پی پی آ ئی) دسمبر 2022 میں مہنگائی کی شرح 0.8 فیصد اضافے کے ساتھ 24.50 فیصد پر پہنچ گئی، ایک ماہ کے دوران پھل، انڈے اور گندم کی قیمتوں میں کئی فیصد اضافہ ہوا۔تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ دسمبر 2022 میں مہنگائی کی شرح 24.50 فیصد رہی، ماہانہ مہنگائی کی شرح نومبر 2022 میں […]