اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

الیکشن کاپیغام دے دیاگیاہے شیڈول طے کرناباقی ہے: شیخ رشید کا دعویٰ

را ولپنڈی(پی پی آ ئی) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید نے دعویٰ کرتے ہو ئے کہا ہے کہ الیکشن کاپیغام دے دیاگیاہے شیڈول طے کرنا باقی ہے قوم الیکشن کی تیاری کرے۔ سماجی را بطے کی ویب سا ئٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اعظم سواتی کی رہائی کو خوش آئندقرار دیتے ہو ئے کہا کہ الیکشن ہی سیاسی معاشی استحکام لائیگا،وزیرخارجہ اوروزیرداخلہ افغانستان کے معاملے پرسوچ سمجھ کے بیان دیں، وزیرخارجہ سیلاب زدگان بچوں کیساتھ تصویریں کھچوانے کی بجائے سیلاب زدگان کی مددکریں۔انہوں نے کہا کہ غریب آدمی بْرے حالات کیلیے کمرکس لے8بجے دوکانیں بندکرنے پر حکومت صوبوں تاجرتنظیموں کواعتمادمیں لے،حکومت معاشی نہ سیاسی استحکام لاسکی نہ اپنے حلقوں میں جانے کے قابل ہے،غیرمقبول فیصلوں سے سارانقصان ن لیگ اوراْسکے اتحادیوں کاہوا ہے،اسٹاک ایکسچینج اورزرمبادلہ کے ذخائرآدھے اورمہنگائی تگنی ہوگئی ہے۔