عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح سے نیچے آگئیں

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) تیل کی عالمی قیمتیں ایک ماہ میں اپنی بلند ترین سطح سے نیچے آگئیں۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے سربراہ کی طرف سے عالمی معیشت کی سست روی کے بیان اور ڈالر کی مضبوطی کی وجہ سے تیل کی قیمتیں ایک ماہ میں اپنی بلند ترین سطح سے نیچے آگئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق برینٹ کروڈ 98 سینٹ یا 1.1 فیصد گر کر 84.93 ڈالر فی بیرل ہو گیا ہے جبکہ ڈالر کی مضبوطی کے بعد یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ 77 سینٹس یا ایک فیصد سے کم ہو کر 79.49 ڈالر فی بیرل ہوگیا۔

Next Post

کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان کی مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے خلاف کارروائی کی دھمکی، عوام کو پارٹی رہنماؤں سے دور رہنے کی ہدایت

Wed Jan 4 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے ایک بیان میں حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن کو متنبہ کیا ہے وہ ان جماعتوں کے خلاف ’ٹھوس اقدامات‘ کرنے کے بارے میں سوچ رہی ہے۔بی بی سی کے مطابق تنظیم […]