اسلام آ باد(پی پی آ ئی) کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے ایک بیان میں حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن کو متنبہ کیا ہے وہ ان جماعتوں کے خلاف ’ٹھوس اقدامات‘ کرنے کے بارے میں سوچ رہی ہے۔بی بی سی کے مطابق تنظیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’کافی عرصے سے تحریک طالبان پاکستان نے کسی سیاسی پارٹی کے خلاف اقدام نہیں کیا ہے،مگر بد قسمتی سے موجودہ حکومت کی قیادت پر معلوم نہیں امریکہ کا جادو کیسے چل پڑا کہ (وزیرِ خارجہ) بلاول بھٹو زرداری نے ٹی ٹی پی کے خلاف کھل کر اعلان جنگ کیا۔بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ انھوں نے ’نہ جانے کس تصور میں امریکہ کی خوشنودی کی خاطر ٹی ٹی پی کے خلاف طبل جنگ بجا کر اپنی پوری پارٹی کو اس جنگ میں دھکیل دیا‘۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹی ٹی پی برسر اقتدار مسلط کردہ ٹولوں کے خلاف ٹھوس اقدامات اٹھانے پر غور کر رہی ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر یہ دوپارٹیاں اپنے مؤقف پر ڈٹی رہیں تو پھران کے سرکردہ لوگوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔بیان میں عوام کو خبردار کیا گیا ہے کہ ’ایسے سرکردہ لوگوں کیقریب جانے سے اجتناب کریں۔
Next Post
عمران خان نے اپنے ہر محسن کو ڈسا ہے: حافظ حمداللہ جس جنرل باجوہ نے عمران خان کو اقتدار تک پہنچایا اسی کو آج تنقید کا نشانہ بنایا جارہا
Wed Jan 4 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی)پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ جس جنرل باجوہ نے عمران خان کو اقتدار تک پہنچایا اسی کو آج تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے بیان میں جمعیت علما ئے […]
