کرا چی(پی پی آ ئی)محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سردی مزید بڑھنے سے شہر کا درجہ حرارت 8 سے 10 ڈگری تک گر جائے گا۔ذرا ئع کے مطابق چیف میٹرو لوجسٹ ڈاکٹر سردار سرفراز نے کہا ہے کہ کراچی میں شمال سے سرد اور خشک ہوائیں چلنے لگی ہیں، جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔ شہر میں سردی بڑھنے سے سڑکوں پر زندگی گزارنے والوں کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ڈائریکٹرمیٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ 1991 کراچی کا درجہ حرارت 2.3 سینٹی گریڈ اور 21 جنوری 1934 میں صفر ریکارڈ کیا گیا تھا۔سردار سرفراز کا مزید کہنا تھا کہ سردی کی یہ لہر شہر میں 7 جنوری تک برقرار رہ سکتی ہے، تاہم فروری تک کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔ بدھ کے روزریکارڈ کیے گئے دیگر شہروں کے درجہ حرارت کچھ اسطرح ہے گلگت بلتستان کے ضلع استور اور اسکردو میں منفی گیارہ،کوئٹہ منفی 5 ڈگری،مری منفی ایک،پشاور صفر ڈگری،اسلام آباد ایک ڈگری اور لاہور میں صبح کے اوقات میں درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
Next Post
ہنر مند پاکستانی ملک کا فخر ہیں: وزیراعظم ملک کو درپیش چیلنجزسے نمٹنے کیلئے ہنر مند افراد کو شراکت دار بنارہے ہیں
Wed Jan 4 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ہنر مند پاکستانی ملک کا فخر ہیں، ملک کو درپیش چیلنجزسے نمٹنے کیلئے ہنر مند افراد کو شراکت دار بنا رہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ […]
