سری نگر(پی پی آ ئی)کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری کل آج یو م حق خود ارادیت اپنی جدوجہد آزادی کو اس کے منطقی انجام تک جاری رکھنے کے عزم کی تجدید کے ساتھ منائیں گے۔کشمیر میڈیا کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس نے کی اپیل پر مقبوضہ جموں و کشمیر، آزاد کشمیر، پاکستان اور دنیا کے تمام بڑے دارالحکومتوں میں احتجاجی مظاہرے، ریلیاں، سیمینار اور دیگر پروگرام منعقد کیے جا ئیں گے تاکہ اقوام متحدہ کو یاد دلایا جاسکے کہ وہ تنازعہ کشمیرکے حل کے لیے اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کرائے اور کشمیریوں کو بھارتی جبر وا ستبداد سے نجات دلائے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے5جنوری 1949کو ایک قرارداد منظور کی تھی جس میں اقوام متحدہ کی زیر نگرانی رائے شماری کے ذریعے کشمیریوں کو اپنے مستقبل کافیصلہ خود کرنے کا موقع دینے کے حق کو تسلیم کیاگیا تھا۔ 5جنوری 1949کو منظور کی گئی قرارداد تنازعہ کشمیر کے حل کی بنیاد فراہم کرتی ہے تاہم بھارت کی روایتی ہٹ دھرمی پر مبنی رویہ مسئلہ کشمیر کے حل میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ یہ امر افسوسناک ہے کہ عالمی ادارہ اپنی منظورکردہ قراردادوں پر ابھی تک عمل درآمد نہیں کراسکاہے جس کی وجہ سے کشمیری مسلسل شدید مشکلات کا شکار ہے اور بھارت کشمیریوں کو اپنے پیدائشی حق، حق خود ارادیت کا مطالبہ کرنے پر بدترین ریاستی دہشت گردی اور مظالم کا نشانہ بنا رہا ہے۔ 23 دسمبر اور25دسمبر کو کشمیر پر اقوام متحدہ کے کمیشن برائے انڈیا اور پاکستان کے ساتھ دونوں ملکوں کے درمیان طے پانے والے اصول اس کمیشن کی طرف سے 13اگست 1948کو منظور کی گئی کے علاوہ ہیں۔ ارجنٹائن، بیلجیئم، کولمبیا، چیکوسلواکیہ اور امریکہ اس کمیشن کے رکن تھے۔ اس قراردادکو متفقہ طورپر اقوام متحدہ کے کمیشن برائے انڈیا اور پاکستان نے 5جنوری 1949کو منظور کیا تھا۔آج 75برس گرنے کے بعد بھی 13اگست 1948اور 5جنوری 1949کی اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمدنہیں کیا جاسکا ہے۔مقبوضہ کشمیر کی صورتحال 05اگست 2019کے بعد سے انتہائی سنگین ہے جب مودی حکومت نے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت منسوخ کر کے کشمیریوں سے انکے تمام حقوق چھین لئے تھے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ، محمد یاسین ملک، آسیہ اندارابی اور نعیم احمدخان سمیت ہزاروں کشمیری بھارت کی جیلوں میں قید ہیں اورانہیں شدید مشکلات کاسامنا ہے۔
Next Post
کراچی کا درجہ حرارت 8 سے 10 ڈگری تک گرنے کی پیشگوئی
Wed Jan 4 , 2023
کرا چی(پی پی آ ئی)محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سردی مزید بڑھنے سے شہر کا درجہ حرارت 8 سے 10 ڈگری تک گر جائے گا۔ذرا ئع کے مطابق چیف میٹرو لوجسٹ ڈاکٹر سردار سرفراز نے کہا ہے کہ کراچی میں شمال سے سرد […]
