ملک کے بیشتر علاقوں میں عمومی طور پر گرم اور خشک موسم متوقع

سکرنڈ میں شہید بینظیر بھٹو فیملی فیسٹیول اور مینا بازار کا افتتاح

ڈیرہ اسماعیل خان میں پاکستان کسٹمز کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی، زائد المیعاد سگریٹ اور متفرق ضبط شدہ سامان جل گیا

افغانستان سے درآمد شدہ نیم تیار قالینوں پر اضافی سیلز ٹیکس ختم ہونا چاہئیے :پی سی ایم ای اے

پاک-ترک وزرائے خارجہ کا علاقائی امن کی پیش رفت پر تبادلہ خیال

سوسائٹی فار پروموشن آف ریڈنگ اینڈ امپروومنٹ آف لائبریری کے زیر اہتمام سیمینار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کشمیر کا مسئلہ ڈیڑھ کروڑ مسلمانوں کے مستقبل کا مسئلہ ہے:تنویر الیاس

مظفر آ باد(پی پی آ ئی) وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ زمینی تنازعہ نہیں بلکہ ڈیڑھ کروڑ مسلمانوں کے مستقبل کا مسئلہ ہے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان سے برطانوی ہاؤس آف لارڈز کے ممبرز اور برطانوی ممبران پارلیمنٹ سمیت سماجی شخصیات کے نمائندہ وفد کی ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات میں وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ حبیب فاؤنڈیشن کی مستحق اور سپیشل پرسنز کے لیے خدمات قابل تعریف ہیں اور دین اسلام بھی ہمیں انسانیت کی خدمت کا درس دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر اوورسیز کمیونٹی کا کردار اہم ہے جنہوں نے دنیا بھر میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کیا، کشمیر کا مسئلہ زمینی تنازعہ نہیں بلکہ ڈیڑھ کروڑ مسلمانوں کے مستقبل کا مسئلہ ہے جبکہ برطانیہ اور امریکا میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں نے بھی مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں کردار ادا کیا جس پر انہیں سلام پیش کرتا ہوں۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ اور دیگر عالمی ادارے بھارت کے ناپاک عزائم کو روکنے میں اپنا کردار ادا کریں، عالمی برادری اور انسانی حقوق کے ادارے بھارت پر سفارتی دباؤ ڈالیں کہ وہ کشمیریوں کو انکا حق خودارا دیت دے۔ سردار تنویر الیاس خان سے ملاقات کرنے والوں میں ممبر ہاؤس آف لارڈز لارڈ قربان حسین، برطانوی ہاؤس آف لارڈز کے ممبر لارڈ واجد خان موجود تھے۔