اسلام آ باد(پی پی آ ئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے موجودہ حکومت کی 8 ماہ کی کارکردگی پر وائیٹ پیپر جاری کیا ہے۔ ملکی معیشت تباہ کرنے کی جرم میں جن کے خلاف ریڈ وارنٹ جاری ہونے چاہیے تھے انہوں نے حکومت کے خلاف وائیٹ پیپر جاری کیا ہے۔ یہ وہ لوگ ہیں جو اپنے چار سالے کے بدترین دور اقتدار کا حساب دینے کو تیار نہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ1 کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر کس کو ملے؟ قرضہ نہیں لونگا والوں نے ملکی قرضاجات میں 70 فیصد اضافہ کیوں کیا؟ کرپشن کا بیانیہ بنانے والے خود کرپشن میں نااہل کیوں ہوئے؟ انہوں نے ملکی معیشت کو توشہ خانہ سمجھ کر لوٹا۔ ان کا وائیٹ پیپر ‘چور مچائے شور’ جیسا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ وہ لوگ ہیں جو 4سال ملک پر مسلط رہنے کہ بعد کہتے ہیں ہمارے پاس کوئی اختیار نہی تھا، حکومت کوئی اور چلا رہا تھا۔ ملک کو مفلوج اور حکومت کو مقروض کرنے والے کس منہ سے وائیٹ پیپر جاری کر رہے؟ جس نہج پر پی ٹی آئی نے ملک کو پہچایا تھا وہاں سے نکلنے میں 8 ماہ نہیں کئی سال لگے گے۔
Next Post
پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کا بیان مسترد کردیا
Wed Jan 4 , 2023
اسلام آباد(پی پی آ ئی)پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کا بیان مسترد کردیا۔میدیاذرائع کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ بھارتی وزیر خارجہ کا بیان پاکستان کو بدنام اور تنہا کرنے کی کوشش ہے،بھارت کئی سال سے مظلومیت کا لبادہ اوڑھ کر دنیا کو گمراہ کررہا ہے،ترجمان کاکہناتھا کہ بھارت […]
