اسلام آباد(پی پی آ ئی)پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کا بیان مسترد کردیا۔میدیاذرائع کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ بھارتی وزیر خارجہ کا بیان پاکستان کو بدنام اور تنہا کرنے کی کوشش ہے،بھارت کئی سال سے مظلومیت کا لبادہ اوڑھ کر دنیا کو گمراہ کررہا ہے،ترجمان کاکہناتھا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان مخالف پروپیگنڈا مہم بند ہونی چاہئے۔بھارت الزام تراشیوں سے پہلے پاکستان کیخلاف دہشتگردی اورجاسوسی کی مہم بند کرے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان نے بھارت کے لاہور میں دہشتگردی میں ملوث ہونے کا ڈوزیئر جاری کیا،سمجھوتہ ایکسپریس اور کلبھوشن یادیو کی گرفتاری بھارتی دہشتگردی کا ثبوت ہے۔
Next Post
دہشت گردی کیخلاف دفاع کرنا پاکستان کا حق ہے:امریکا
Wed Jan 4 , 2023
واشنگٹن(پی پی آ ئی)امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف دفاع کرنا پاکستان کا حق ہے، پاکستانی عوام نے دہشتگرد حملوں سے شدید نقصان اٹھایا ہے۔واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ افغانستان دہشت گردی کا لانچنگ پیڈ نہ بنے، […]
