لاہور(پی پی آ ئی) پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو اہم ٹاسک سونپ دئیے۔ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان نے سپیکرپنجاب اسمبلی سبطین خان، سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، اسلم اقبال، محمود الرشید اور عباس علمدار کو اہم ذمہ داریاں تفویض کی ہیں۔عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی ہے کہ 11 جنوری سے قبل ہر صورت اعتماد کا ووٹ لیا جائے جس کیلئے پارٹی رہنما ارکان اسمبلی سے رابطوں کا عمل جلد مکمل کریں، اعتماد کے ووٹ کے بعد پارٹی فیصلے کے مطابق آئندہ اقدامات ہوں گے۔ عمران خان نے کہا ہے کہ 9 جنوری کے اسمبلی اجلاس میں ارکان سے رابطوں کا عمل مکمل کر لیا جائے۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق فی الحال 3 ارکان اعتماد کے ووٹ میں نہیں آئیں گے، ان کے 3 ارکان کے پارٹی پالیسی کے خلاف جانے کا امکان ہے، ذرائع کے مطابق اس وقت پی ٹی آئی اور (ق) لیگ کو 187 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔
Next Post
وزیراعظم کا بلوچستان میں دانش اسکول کی طرز پر 12اسکول قائم کرنے کا اعلان
Wed Jan 4 , 2023
کو ئٹہ(پی پی آ ئی) وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں دانش اسکول طرز کے 12 اسکول قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق صحبت پور میں مقامی عمائدین سے خطاب کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ صحبت پور کا میرا یہ دوسرا دورہ […]
