عمران خان کا الیکشن کمیشن کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

لاہور(پی پی آئی) پی ٹی آئی چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ عمران خان کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں الیکشن کمیشن کے خلاف دائردرخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنے اختیارات سے تجاوز کر کے پارٹی عہدے سے ہٹانے کی کارروائی کررہا ہے۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی چیرمین کو عہدے سے ہٹانے کے لئے غیر قانونی طور پر نوٹس جاری کیا۔سابق وزیراعظم نے موقف میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 7 دسمبر 2022 کو خلاف قانون کاروائی کا آغاز کیا، میں نے الیکشن کمیشن کے روبرو اپنے مکمل اثاثے ظاہر کر رکھے ہیں۔درخواست میں عدالت سے الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کو بھیجے گئے نوٹس کو معطل کرنے اورحتمی کارروائی تک الیکشن کمیشن کو کارروائی سے روکنے کا حکم دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

Next Post

اعتماد کے ووٹ کا معاملہ، ن لیگ کا ممبران اسمبلی کو لاہور میں رہنے کی ہدایت

Wed Jan 4 , 2023
لاہور(پی پی آئی) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی سربراہی میں مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس ہوا جس میں پنجاب کے تمام ممبران اسمبلی کو لاہور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق ممبران اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ […]