جماعت اسلامی کے رہنما اور حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمٰن کیخلاف مقدمہ درج

گوادر(پی پی آئی)سٹی تھانہ گوادر میں جماعت اسلامی کے رہنما اور حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن سمیت دیگر رہنماوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق ترجمان گوادر پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ نائب تحصیلدار بلیدہ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمٰن نے دھرنے کے شرکاء کو اشتعال دلایا، سرکاری گاڑیوں پر پتھراو کیا اور لوگوں کو زخمی کیا۔

Next Post

پی آئی اے کا طیارہ خراب، جدہ جانے والی پرواز میں 11 گھنٹوں سے زائد کی تاخیر

Tue Jan 3 , 2023
کراچی (پی پی آئی)کراچی ایئر پورٹ پر پی آئی اے کے طیارے کے فیول پمپ میں فنی خرابی کے باعث جدہ جانے والی پرواز میں 11 گھنٹوں سے زائد تاخیر کا شکار ہوگئی۔پی پی آئی کے مطابق کراچی سے جدہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 731 منگل کی رات 2 بجے 300 سے زائد مسافروں کو […]