خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی آئی اے کا طیارہ خراب، جدہ جانے والی پرواز میں 11 گھنٹوں سے زائد کی تاخیر

کراچی (پی پی آئی)کراچی ایئر پورٹ پر پی آئی اے کے طیارے کے فیول پمپ میں فنی خرابی کے باعث جدہ جانے والی پرواز میں 11 گھنٹوں سے زائد تاخیر کا شکار ہوگئی۔پی پی آئی کے مطابق کراچی سے جدہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 731 منگل کی رات 2 بجے 300 سے زائد مسافروں کو جدہ لے جانے والی تھی۔پرواز سے کچھ وقت پہلے معمول کی جانچ پڑتال کے دوران طیارے کے فیول پمپ میں خرابی کی نشاندہی ہوئی۔ پرواز کے متاثرہ مسافروں میں اکانومی اور بزنس کلاس کے 330 مسافر شامل تھے جن کی اکثریت نے احرام کی حالت میں تھی۔بزرگ اور خواتین سمیت دیگرمسافر رات بھر ایئرپورٹ کے بین الاقوامی لاؤنج میں موجود تھے جب کہ پرواز کی روانگی میں مسلسل تاخیر کے باعث مسافروں کی عملے سے تلخ کلامی بھی ہوئی ہے۔پرواز میں تاخیر کے حوالے سے ترجمان پی آئی اے نے کہا ہے کہ مسافروں کو رات میں کھانا اور صبح میں ناشتہ پیش کیا گیا ہے، ہوٹل منتقل کرنے کی پیشکش مسافروں نے قبول نہیں کی۔