بجلی کے استعمال میں 30 فیصد کمی کیلئے مارکیٹیں ساڑھے8 بجے بند کرنے کا فیصلہ

شادی ہالزرات10بجے، تمام کاروباری مراکز رات ساڑھے8 بجے بند کرنے کی منظوری
یکم جولائی سے بجلی والے پنکھے تیار نہیں کیے جائیں گے، 62 ارب روپے کی بچت ممکن ہوگی
وفاقی حکومت نے بڑا اعلان کرتے ہوئے پاکستان بھر میں بجلی کے استعمال میں کمی لاتے ہوئے مارکیٹیں ساڑھے 8 بجے بند کرنے کا اعلان کردیا۔پی پی آئی کے مطابقوفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وفاقی وزرا کی جانب سے مشترکہ پریس کانفرنس میں اجلاس سے متعلق میڈیا کو آگاہ کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے دفاع خواجہ نے بتایا کہ کابینہ اجلاس میں توانائی پالیسی کی منظوری دی گئی ہے۔ پالیسی کے تحت وفاقی اداروں میں بجلی کے استعمال میں 30 فیصد کمی لائی جائے گی۔خواجہ آصف نے بتایا کہ ملک بھر میں شادی ہالز کو رات دس بجے، جب کہ تمام مارکیٹیں رات ساڑھے ا?ٹھ بجے بند کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔وفاقی وزیر نے یہ بھی بتایا کہ رواں سال یکم جولائی سے بجلی سے چلنے والے پنکھے تیار نہیں کیے جائیں گے۔ نئے توانائی پروگرام سے ہمیں 62 ارب روپے کی بچت ہوگی۔ تمام سرکاری ادارے توانائی کے مؤثر آلات خریدیں گے، جب کہ تمام سرکاری دفاتر میں برقی آلات کے غیر ضروری استعمال کو روکا جائے گا۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یکم فروری سے عام استعمال والے بلب پر پابندی عائد کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

Next Post

کراچی میں چند ماہ سے لوٹ مار کی وارداتوں میں خطرناک حد تک تیزی

Tue Jan 3 , 2023
2022میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر 109 جبکہ 2021 میں 75 قتل ہوئے تھے متاثرہ اساتذہ خوف کا شکار، قسطوں پر موبائل لیے تھے مکمل ادائیگی بھی نہیں ہوئی تھی کراچی (پی پی آئی)کراچی میں گزشتہ چند ماہ سے لوٹ مار کی وارداتوں میں خطرناک حد تک تیزی آئی ہے، ڈاکو […]