کراچی میں چند ماہ سے لوٹ مار کی وارداتوں میں خطرناک حد تک تیزی

2022میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر 109 جبکہ 2021 میں 75 قتل ہوئے تھے
متاثرہ اساتذہ خوف کا شکار، قسطوں پر موبائل لیے تھے مکمل ادائیگی بھی نہیں ہوئی تھی
کراچی (پی پی آئی)کراچی میں گزشتہ چند ماہ سے لوٹ مار کی وارداتوں میں خطرناک حد تک تیزی آئی ہے، ڈاکو دیدہ دلیری سے بڑے ہتھیاروں کیساتھ سڑکوں پر نکل کر لوٹ مار کررہے ہیں لیکن کوئی روکنے والا موجود نہیں۔پی پی آئی کے مطابق کراچی میں 2022ء کے دوران ڈکیتی مزاحمت پر 109 افراد کو قتل کیا گیا جبکہ 2021ء میں یہ تعداد 75 تھی۔پی پی آئی کے مطابق کراچی میں ڈاکوؤں کو کسی کا خوف نہ رہا، سڑکوں، دکانوں اور گھروں کے بعد اسکول بھی محفوظ نہیں رہے۔ گزشتہ روزکورنگی پانچ نمبر کے نجی اسکول میں ڈاکوؤں نے ٹیچرز کو لوٹ لیاتھا،۔واردات کے بعد اساتذہ خوف کا شکار ہیں،ٹیچرزز کہتی ہیں کہ انہوں نے قسطوں پر موبائل لیے تھے جس کی ابھی قسطیں بھی مکمل نہیں ہوئی تھیں۔

Next Post

مقامی صحا فی بہادر شاہ ظفر رشتہ ازدواج سے منسلک

Tue Jan 3 , 2023
کرا چی(پی پی آ ئی)پی پی آ ئی اردو سروس کے سینئرسب ایڈیٹر اورمقامی صحا فی بہادر شاہ ظفر گزشتہ شام رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے۔ بہادر شاہ کی نکاح کی تقریب شاہ فیصل کا لو نی کی محمد سوسائٹی میں منعقد ہو ئی، جس میں ان کے احباب […]