پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کسی دہشتگرد تنظیم سے مذاکرات نہیں ہوں گے، افغان طالبان سے وعدوں پر عمل کرنے سے متعلق بات کی جائے گی: وزیرداخلہ رانا ثنااللہ

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ کسی بھی دہشتگرد تنظیم سے مذاکرات نہیں ہوں گے،افغان طالبان سے وعدوں پر عمل کرنے سے متعلق بات کی جائے گی۔جمعرات کو ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے حالیہ اجلاس میں ہر جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ کسی دہشتگرد فرد یا تنظیم سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ ’افغان طالبان کا افغانستان میں ایک نظام قائم ہے، اور قومی سلامتی کمیٹی میں یہ طے پایا کہ دنیا انھیں تسلیم کرے یا نہ کرے مگر اگر بات کی بھی جائے تو ان سے کی جائے۔وزیرداخلہ نے کہا کہ ’انھوں (افغان طالبان) نے صرف پاکستان سے نہیں بلکہ پوری دنیا سے یہ وعدہ کیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین کو دہشتگردی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔اگر وہ ایسا کریں گے تو پاکستان پْرامن اور محفوظ ہو گا۔وزیرداخلہ نے کہا کہ کسی ایسے فرد یا تنظیم جو دہشتگردی میں ملوث ہو، اس سے بات چیت یا مذاکرات نہیں ہوں گے۔ تاہم ہر وہ پاکستانی جو کسی ایسے عمل کا حصہ بنا ہے جو خلاف قانون یا قابل مواخذہ ہو تو وہ ایسے عمل سے گزرے کے جس میں وہ یقین دلائے کہ وہ پاکستان کے قانون اور وجود کو تسلیم کرتا ہے تو اسے واپسی کا رستہ مل سکتا ہے۔