پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر میں 76 سال سے بھارتی ریاستی دہشتگردی جاری ہے:شیری رحمان

اسلام آ باد/سری نگر(پی پی آ ئی) وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا ہے کہ گزشتہ 76 سالوں سے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی اور ظلم جاری ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ دنیا بھر میں کشمیری عالمی دنیا کی توجہ مبذول کروانے کے لئے ہر سال 5 جنوری کے دن یومِ حق خودارادیت مناتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی 5 جنوری 1949کی قرارداد کے مطابق بھارت پر لازم ہے کہ کشمیریوں کو اپنے مستقبل کے باری میں فیصلہ کرنے کا حق دے، لیکن 74 سالوں سے اس قرارداد پر عمل نہیں ہوا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہر روز رپورٹ ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر عالمی دنیا نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے، مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر عالمی دنیا کی خاموشی اور بے بسی قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔