سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شراب لائسنس اجرا کیس، عثمان بزدار کی ضمانت میں توسیع کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پرخارج

لاہور(پی پی آئی)احتساب عدالت نے شراب لائسنس اجرا سے متعلق کیس میں عثمان بزدار کی ضمانت میں توسیع کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔پی پی آئی کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں شراب لائسنس اجرا سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،احتساب عدالت کے جج نسیم احمد نے درخواست پر سماعت کی،وکیل عثمان بزدار نے کہاکہ شراب لائسنس انکوائری سے متعلق نیب جواب جمع کروا چکا ہے، نیب کی انکوائری بند کرنے کی یقین دہانی پر درخواست واپس لے لی تھی۔نیب تفتیشی افسر نے کہاکہ عثمان بزدار کیخلاف نیب انکوائری بند کرنے کی سفارش بھیج چکے ہیں، عثمان بزدار کیخلاف ابھی گرفتاری مطلوب نہیں ہے،عدالت نے عثمان بزدار کی ضمانت میں توسیع کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔