لکی مروت (پی پی آئی) خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں تھانہ ورگاڑہ اور پولیس موبائل پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس کانسٹیبل شہید ہوگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے ڈویڑن بنوں کے ضلع لکی مروت میں جمعہ کی صبح تھانہ ورگاڑہ اور پولیس موبائل پر نامعلوم مسلح افراد نے جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا جس پر تھانے میں تعینات پولیس اہلکاروں نے جوابی حملہ کیا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک کانسٹیبل سمیع اللہ شہید جبکہ ایڈیشنل ایس ایچ او حبیب اللہ زخمی ہوگیا۔
Next Post
پاکستان دیوالیہ ہونے کے قریب ہے کوئی عالمی ادارہ ہماری مدد کو تیار نہیں: مسرت جمشید
Fri Jan 6 , 2023
لاہور(پی پی آئی) ترجمان حکومت پنجاب اور رہنما تحریک انصاف مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستان دیوالیہ ہونے کی نہج پر ہے، کوئی عالمی ادارہ اسحاق ڈار کو قابل بھروسہ نہیں سمجھ رہا اور ہماری مدد کرنے کو تیار نہیں،اس وقت پاکستان بقاکے مسئلے سے دوچار ہے اور […]
