کراچی(پی پی آ ئی)ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے میں مزید ساڑھے چوبیس کروڑ ڈالر کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ماہرین کے مطابق پاکستان کے پاس صرف پینتیس دن کی درآمدات کے ڈالر باقی رہ گئے ہیں۔ایک ہفتے میں مزید ساڑھے چوبیس کروڑ ڈالر کی کمی کے بعد ملکی ڈالر ذخائر کا مجموعی مالی حجم گیارہ عشاریہ سات ارب ڈالر سے کم ہو کر گیارہ عشاریہ چار ارب ڈالر رہ گیا ہے۔اسٹیٹ بینک کے پاس پانچ ارب ستاون کروڑ ستر لاکھ ڈالرکا ذخیرہ رہ گیا، جب کہ بینکوں کے پاس کھاتے داروں کے پانچ ارب چوراسی کروڑساٹھ لاکھ ڈالرموجود ہیں۔
Next Post
سوپور قتل عام کے متاثرہ خاندان 30 برس کا طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود انصاف کے منتظر
Fri Jan 6 , 2023
سری نگر(پی پی آ ئی)بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سوپور قتل عام کے متاثرہ خاندانوں کو30 برس کا طویل عرصہ گز جانے کے باوجود تاحال انصاف نہیں مل سکا۔ بھارتی فوجیوں نے 6 جنوری 1993 کو سوپور قصبے میں ادھا دھند گولیاں برسار کر 60 سے زائد […]
