کراچی(پی پی آ ئی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ عمران خان اچھے سیاست دان ہیں لیکن اچھے پالیسی میکر نہیں۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق سوشل میڈیا کی پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ جتنا عمران خان کو وزیر اعظم بننے کا شوق ہے اتنا پاکستان میں کسی کو نہیں ہے مگر وزیر اعظم بننے کے بعد کیا کرنا ہے اس کے بعد خان صاحب کو کوئی آئیڈیا نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاست دان کا ایک وڑن ہوتا ہے اور ایک سوچ ہوتی ہے، خان صاحب آج کچھ کہتے ہیں کل کچھ، سب کے قول میں فرق ہوتا ہے لیکن عمران خان کے قول میں بہت فرق ہوتا ہے۔مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ عمران خان سیاست دان اچھے ہیں، ادھر تک کوئی پہنچ نہیں سکتا جسے سیاست نہ آتی ہو لیکن اچھے پالیسی میکر نہیں، ان کی 4 سالہ حکومت میں بہتری نظر نہیں آئی۔سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ ہماری حکومت میں ہم نے ایک بڑا کام ملک کو اس وقت ڈیفالٹ ہونے سے بچایا ہے، شہباز شریف نے سیاسی کیپیٹل خرچ کیا، پارٹی کے لوگ ہم سے خائف تھے اور میرے خلاف تھے۔
Next Post
عمران خان پر حملے کی سازش وزارت داخلہ میں تیار ہوئی: بیرسٹر علی سیف
Fri Jan 6 , 2023
پشاور(پی پی آ ئی) معاون خصوصی اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر حملے کی سازش وزارت داخلہ میں تیار ہونے کا الزام عائد کر دیا۔بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شفاف تحقیقات ہوئیں تو ایک ہی شخص کا نام آئے گا، عمران خان پر […]