کراچی(پی پی آ ئی) سندھ ہائیکورٹ نے دعا زہرا کے مبینہ اغوا کے کیس میں لڑکی کو عارضی طور پر والدین کے حوالے کر دیا۔ دعا زہرا کے مبینہ اغوا سے متعلق کیس میں والدین کی جانب سے حوالگی کے کیس کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی۔دوران سماعت ظہیر احمد کے وکیل نے عدالت سے کہا کہ یہ درخواست ناقابل سماعت ہے، جوڈیشل مجسٹریٹ نے بچی کی حوالگی سے متعلق درخواست مسترد کر دی تھی، بچی کی حوالگی سے متعلق درخواست ٹرائل کورٹ میں بھی زیر التواہے، درخواست گزار کے پاس اب بھی متعلقہ فورم موجود ہے۔سندھ ہائیکورٹ نے بچی کو عارضی طور پر والدین کے ساتھ جانے کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ لڑکی کی مستقل حوالگی کا فیصلہ ٹرائل کورٹ نے کرنا ہے۔
Next Post
آرمی چیف کی سعودی افواج کے چیف آف اسٹاف سے ملاقات
Fri Jan 6 , 2023
ریاض(پی پی آ ئی)آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سعودی افواج کے چیف آف اسٹاف جنرل فیاض الرویلی سے ریاض میں ملاقات کی ہے۔سعودی وزارت دفاع کے مطابق پاک سعودی آرمی چیفس نے دفاعی،عسکری شعبوں میں پاک سعودیہ تعلقات کا جائزہ لیا اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔سعودی وزارت دفاع کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر […]