اسلام آ باد(پی پی آ ئی)سپریم کورٹ نے سینئر صحافی ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔چیف جسٹس عمر عطابندیال نے 2 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ تحریر کیا۔تحریری حکم نامے کیمطابق ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ سے آگاہ کیا، اب تک41 گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے گئے، قتل کی تحقیقات پاکستان، یواے ای اور کینیا میں کی جارہی ہیں، کینیا اور یو اے ای سے باہمی قانونی تعاون کے لئے حکومت نے خط لکھ دیا ہے۔حکم نامے کے مطابق عدالت کو بتایا گیا کہ امید ہے اسپیشل جے آئی ٹی تیاری کے ساتھ یواے ای اور کینیا جائے گی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے اگلی رپورٹ جمع کرانے کے لئے ایک ماہ کی مہلت طلب کی ہے، کیس کی مزید سماعت فروری کے پہلے ہفتے میں ہوگی۔
Next Post
روس سے سستے تیل کی خریداری پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے:مصدق ملک
Fri Jan 6 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی)وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ روس سے سستے تیل کی خریداری معاہدے کی تیاریاں مکمل ہیں۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق پاک روس سستے تیل خریداری معاہدے پر گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ روس کے وزیر توانائی سمیت پورا وفد پاکستان آرہا ہے، روس کے ساتھ سنجیدہ بات چیت […]