اقوام متحدہ تنازعہ کشمیرسے متعلق اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کرائے: علی رضا سید

کشمیری اپنے حق خودارادیت سے دستبردار نہیں ہونگے، عالمی برادری وعدے ایفا کرے
بھارت کا قبضہ ختم ہونا چاہیے،کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دیا جانا چاہیے
برسلز(پی پی آئی)کشمیر کونسل یورپ کے چیئرمین علی رضا سید نے کہا ہے کہ کشمیری اپنے حق خودارادیت سے دستبردار نہیں ہوں گے جس کا عالمی برادری نے وعدہ کیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق علی رضا سید یوم حق خودارادیت کے سلسلے میں برسلز میں کونسل کی کور کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ 5 جنوری 1949 کی قرارداد تنازعہ کشمیر کے حل کی بنیاد فراہم کرتی ہے جبکہ بھارت کا منفی رویہ تنازعہ کشمیر کے حل میں رکاوٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ قسمتی کی بات ہے کہ عالمی ادارہ اپنی قراردادوں پر عملدرآمدکرانے میں ناکام رہا ہے جس کے نتیجے میں کشمیری عوام مسلسل مصائب کا شکار ہیں۔علی رضا سید نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن مسئلہ کشمیر کے حل سے جڑا ہوا ہے اور اس مسئلے کے حل تک خطے میں امن و خوشحالی نہیں آئے گی۔علی رضا سید نے کہا کہ بھارت کا قبضہ ختم ہونا چاہیے اور کشمیریوں کو اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کرنے کا حق دیا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیر پر اپنا غیر قانونی قبضہ جاری رکھنے کے لیے مسلسل بدترین ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے۔ انہوں نے افسوس ظاہر کیا کہ مودی حکومت نے اپنی فورسز کو حق پر مبنی کشمیریوں کی جدوجہد کو دبانے کیلئے ان پر مظالم کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔علی رضا سید نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ تنازعہ کشمیر پر اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کرائے۔

Next Post

مقبوضہ جموں و کشمیرمیں دی ریززٹنس فرنٹ پر پابندی، شیخ سجاد گْل دہشت گرد قرار

Fri Jan 6 , 2023
سری نگر (پی پی آئی) بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی تنظیم دی ریززٹنس فرنٹ (ٹی آر ایف) پر پابندی لگادی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ ٹی آر ایف پاکستان میں قائم تنظیم لشکر طیبہ کا ہی دوسرا نام ہے اور یہ بھی کہ ٹی آر ایف […]