ای او بی آئی پنشن میں اضافہ کیلئے ایکچوریل و یلیوایشن کا عمل شروع، کوٹیشن طلب

حتمی اعلان تک عبوری امداد کا اعلان کیا جائے جو کم از کم ساڑھے سات ہزار روپے تک ہو
مہنگائی کی وجہ سے گزر بسر ممکن نہیں،چیف جسٹس پاکستان میڈیکل و مہنگائی الاؤنس دلوائیں
کراچی(پی پی آئی)ای او بی آئی نے ماہانہ پنشن میں اضافہ کیلئے ایکچوریل و یلیوایشن کیلئے ملک کی ممتاز فرموں سے کوٹیشن طلب کی ہیں۔ ایکچوریل و یلیوایشن کے بعد پنشن میں اضافہ کی سمری بورڈ آف منجمنٹ منظوری کے لئے وفاقی کابینہ کو بھیجے گا خیال رہے کہ عمران حکومت نے الیکشن 2023 سے قبل موجودہ پنشن ساڑھے آٹھ ہزار روپے کو 15ہزار روپے کرنے کا اعلان کیا تھا۔پی پی آئی کے مطابق شہباز شریف حکومت پر دباؤ ہے کہ وہ حتمی اعلان تک عبوری امداد کا اعلان کرے جو کم از کم ساڑھے سات ہزار روپے ہو۔ ای او بی آئی پنشنرز فورم کے کنوینر الطاف احمد خان مجاہد نے کہا ہے کہ مہنگائی،اشیائے خورد ونوش اور ادویہ کی قیمتوں میں اضافہ سے ای او بی آئی پنشنرز سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں جنھیں ماہانہ صرف ساڑھے آٹھ ہزار روپے ملتے ہیں حالانکہ انھوں نے دوران ملازمت ماہانہ کنٹری بیوشن جمع کرایا ہوتا ہے جو اربوں روپے کی صورت ای او بی آئی کے پاس موجود ہے۔ای او بی آئی پنشنرز فورم نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے گزر بسر ممکن نہیں اس لیے شہباز شریف عبوری امداد کا اعلان کریں۔۔ای او بی آئی پنشنرز فورم نے چیف جسٹس آف پاکستان سے بھی استدعا کی کہ وہ ای او بی آئی پنشنرز کو بھی میڈیکل و مہنگائی الاؤنس دلوائیں

Next Post

اقوام متحدہ تنازعہ کشمیرسے متعلق اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کرائے: علی رضا سید

Fri Jan 6 , 2023
کشمیری اپنے حق خودارادیت سے دستبردار نہیں ہونگے، عالمی برادری وعدے ایفا کرے بھارت کا قبضہ ختم ہونا چاہیے،کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دیا جانا چاہیے برسلز(پی پی آئی)کشمیر کونسل یورپ کے چیئرمین علی رضا سید نے کہا ہے کہ کشمیری اپنے حق خودارادیت سے دستبردار نہیں ہوں گے جس کا عالمی برادری نے وعدہ کیا […]