محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ پیپلز بس سروس کیلئے 43 نئی بسیں خریدے گا

صوبائی کابینہ نے خریداری کیلئے1.7 ارب روپے کی منظوری دے دی
سیاحت کیلئے بھی بسیں چلائی جائیں: وزیر ثقافت سردار شاہ کی درخواست
کراچی (پی پی آئی)سندھ کابینہ نے محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کیلئے1.7 ارب روپے کی منظوری دی ہے تاکہ سندھ پیپلز بس سروس کیلئے 43 نئی بسیں خریدی جاسکیں۔پی پی آئی کے مطابق جمعہ کے روز سندھ کابینہ میں نئی بسوں کی خریداری کے معاملہ پر بحث ہوئی، صوبائی کابینہ نے وزیر ٹرانسپورٹ کی درخواست پر 1.7 ارب روپے بسوں کی خریداری کیلئے منظوری دے دی۔وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا ہے محکمہ ٹرانسپورٹ پیپلز بس سروس کیلئے 43 نئی بسیں خریدے گا۔ پیپلز بس سروس بہترین سروس دے رہی ہے۔وزیر ثقافت سردار شاہ نے سیاحت کیلئے بھی بسیں چلانے کیلئے کابینہ سے درخواست کردی۔۔

Next Post

بلوچستان کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار

Fri Jan 6 , 2023
کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 2, قلات اور زیارت میں منفی 7 ریکارڈ کوئٹہ(پی پی آئی) بلوچستان میں سردی کی شدت برقرار ہے، دارالحکومت کوئٹہ میں منفی 2 جبکہ قلات اور زیارت میں منفی 7 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔پی پی آئی کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بالائی […]