خیرپور(پی پی آئی)خیرپور پولیس نے منشیات فروشوں اور بغیر لائسنس اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن میں 15 ملزمان کو گرفتارکرکے بھاری مقدار میں منشیات، اور بغیر لائسنس ہتھیار برآمد کرلئے۔ پی پی آئی کے مطابق صوبھودیرو، گمبٹ، شاہ لطیف، شہید مرتضیٰ میرانی، کنب،ہنگورجا، بوزدار وڈا، ٹنڈو مستی اور فیض گنج کی حدود میں مختلف مقامات پر کارروائیوں کے دوران پولیس نے شہزادو لاڑک، ہزار شر، عقیل امجد موریجو، نظر جونیجو، جادل میتلو، عبدلستار میمن، گل حسن جعفری، حکیم شیخ، مشتاق مغیری، اقرار شیخ، فرحان برڑو، یاسین میتلو، نسیم سیال، صالح شیخ اور صادق بروہی کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے 3410 گرام چرس،3600 گرام بھنگ 400 نشہ آور چھالیہ کے پیکٹ اور03 پستول اور گولیاں برآمدکر کے مقدمات درج کرلئے۔
Next Post
شہدادکوٹ میں تھانے کے قریب سے نامعلوم مسلح ملزمان موٹر سائیکل اور موبائل فون چھین کرفرار
Fri Jan 6 , 2023
شہدادکوٹ (پی پی آئی)شہدادکوٹ کے اے سیکشن تھانے کے قریب سے نامعلوم مسلح ملزمان نے سلیم احمد ولد محمد ہاشم مگسی سے اس کی 125 موٹر سائیکل اور موبائل فون چھین کرفرار ہو گئے۔پی پی آئی کے مطابق علاقہ میں آئے دن کی واردارتوں سے خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔